Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / شام میں شادی کے 18 دن بعد شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

شام میں شادی کے 18 دن بعد شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

دمشق ۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں ان دنوں وحشیانہ سزائیں دینے اور مخالفین کونہایت بے رحمی کے ساتھ ہلاک کرنے میں دولت اسلامی ’’داعش‘‘ نامی دہشت گرد تنظیم بری طرح بدنام ہے مگرشام ہی کے ’غیرت مند‘ شوہر نے شادی کے محض اٹھارہ دن بعد بیوی کو گھرتاخیر سے پہنچنے پرنہایت بے دردی سے قتل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ’بے رحمی‘ داعش کے سوا بھی ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کا یہ واقعہ دو ہفتے قبل شام کے ساحلی شہر طرطوس میں پیش آیا۔ یہ شہرابھی تک شورش سے کسی حد تک محفوظ ہے اور یہاں شامی حکومت کا کنٹرول ہے۔ ایک مقامی شخص جس کی شناخت انجینیر نزار ابراہیم کے نام سے کی گئی ہے نے اپنی بیوی سوسن زین العابدین محمد کو مبینہ طورپرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مکان کی چوتھی منزل سے نیچے دھکا دے دیا اور وہ نیچے جا گری اور دم توڑ گئی۔

TOPPOPULARRECENT