Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / شام میں فضائی حملوں سے کم از کم 42 افراد ہلاک

شام میں فضائی حملوں سے کم از کم 42 افراد ہلاک

بیروت ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت شام کے طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر بمباری کی ، جس کی وجہ سے کم از کم 42 افراد ہلاک ہوگئے۔ بمباری کے نشانوں میں ایک مقامی ہاسپٹل بھی شامل تھا۔ انسانی حقوق کی رسدگاہ برائے شام واقع برطانیہ نے کہا کہ بحرقفیر اور دمشق کے مضافات کے دیہاتوں اور صوبہ حلب میں فضائی

بیروت ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت شام کے طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر بمباری کی ، جس کی وجہ سے کم از کم 42 افراد ہلاک ہوگئے۔ بمباری کے نشانوں میں ایک مقامی ہاسپٹل بھی شامل تھا۔ انسانی حقوق کی رسدگاہ برائے شام واقع برطانیہ نے کہا کہ بحرقفیر اور دمشق کے مضافات کے دیہاتوں اور صوبہ حلب میں فضائی حملوں سے کم از کم 12 افراد بشمول خواتین اور بچے ہلاک اور کم از کم 40 زخمی ہوگئے۔ گروپ کے بموجب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ حلب میں مقیم انسانی حقوق کارکن ابوالحسن نے کہا کہ بحرحفیر پر فضائی حملوں کا نشانہ ایک مقامی ہاسپٹل بھی بنا جس میں کم از کم 21 افراد جن میں بیشتر شہری تھے، ہلاک ہوگئے۔ شامی رسدگاہ تنظیم کے بموجب ہلاکتوں کی تعداد 23 ہے۔ ایک اور فضائی حملہ قریبی دیہات پر جس پر دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کا قبضہ تھا، کیا گیا جس میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں تضاد کی فوری طور پر یکسوئی نہیں ہوسکی لیکن شام میں حملوں کے بعد جو انتشار پیدا ہوا ہے، اس میں ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم ہونا مشکل ہے۔

TOPPOPULARRECENT