Friday , February 23 2018
Home / دنیا / شام میں فضائی حملہ، 14ہلاک

شام میں فضائی حملہ، 14ہلاک

بیروت، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں حکومت کے کنٹرول والے دیر الزور شہر کے ضلع قصور میں فضائی حملے میں 14 شہری ہلاک ہو گئے ۔ یہ طلاع شامی سرکاری ٹیلی ویژن اور جنگ کے نگراں نے دی۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق آئی ایس کے دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے والے امریکہ کی قیادت والی بین الاقوامی فوج کے جیٹ طیاروں کے فضائی حملے میں 14 شہری ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوگئے ۔ ادھر، اتحادی افواج کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کی جانب سے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے ۔ اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ ان پر آخری حملہ ستمبر میں کیا گیا تھا۔جنگ کے نگران برطانیہ میں واقع سیرین آبزویٹري فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اسے یہ تو نہیں معلوم کہ حملہ کرنے والے لڑاکا طیاریکس تھے ، لیکن اس حملے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شامی فوج روس، ایران اور شیعہ ملیشیا کی مدد سے دیرالزور شہر اور دیگر حصوں میں لڑائی کر رہی ہے ۔ شام اور روسی جہاز اس علاقے میں آئی ایس پر بمباری کر رہے ہیں۔امریکی قیادت والی اتحادی افواج کردوں اور عرب ملیشیا کے اتحاد سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈي ایف ) کی مدد سے یوفریٹس بھر میں الزور کے مشرق میں حملے کرتی آئی ہے ۔

Top Stories

مولانا آزاد کی برسی پر تقریب کا انعقاد دہلی ومرکزی حکومت کی جانب سے بڑے لیڈران نے شرکت نہیں کی‘ صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے ان کی مزار پر گل پوشی اور نائب صدر جمہوریہ نے اپنا پیغام بھیجا نئی دہلی۔آزادہندو ستا ن کے پہلے وزیر اتعلیم مولانا آزاد کے ساٹھ ویں یوم وفات کے موقع پر آج ان کے مزار واقع مینابازار میں ایک تقریب کا انعقاد ائی سی سی آر کی جانب سے کیاگیا۔افسوس کی بات یہ رہی کہ اس مرتبہ بھی مولانا آزاد کی وفات کے موقع پر دہلی ومرکزی حکومت کی جانب سے کسی بڑے لیڈران نے شرکت نہیں کی۔ چونکہ جامع مسجد پر کناڈہ کے وزیراعظم کو آناتھا اس لئے تقریب کو بہت مختصر کردیا گیاتھا۔ اس دوران صدرجمہوریہ ہند کی جانب سے ان کی مزار پر گل پوشی کی گئی او رنائب صدر جمہوریہ ہند نے اپنا پیغام بھیجا۔ ائی سی سی آر کے ڈائریکٹر نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جہاں تک مولانا آزاد کا تعلق ہے اور انہوں نے جو خدمات انجام دیں انہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ ہندو مسلم میں اتحاد قائم کیااس کی مثال ملنا مشکل ہے انہوں نے بھائی چارہ کوفروغ دیا۔ انٹر فیتھ ہارمنی فاونڈیشن آف انڈیاکے چیرمن خواجہ افتخار احمد نے کہاکہ مولانا آزاد نے لڑکیوں کی تعلیم پر بہت زیادہ توجہ دی۔ جب حکومت قائم ہونے کے بعد قلمدان کی تقسیم ہونے لگے تو مولانا آزاد نے تعلیم کا قلمدان لیاتاکہ لڑکیو ں کی تعلیم پر خاص دھیان دیاجاسکے۔ خاص طور سے مسلم لڑکیو ں کی تعلیم پر زیادہ دھیان دیاجائے۔کیونکہ مسلم لڑکیو ں کو پڑھنے کے زیادہ مواقع نہیں مل پاتے ۔ معروف سماجی کارکن فیروز بخت احمد مولانا سے منسوب ایک پروگرام میں پونے گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے نمائندہ کو فون پر بتایا کہ مولانا آزاد کی تعلیمات کو قوم نے بھلادیا ہے۔ آج تک ان جیسا لیڈر پیدا نہیں ہوسکا اور افسوس کی بات ہے کہ مولانا آزاد کی برسی یا یوم پیدائش کے موقع پر دہلی یامرکزی حکومت کی جانب سے کوئی بڑا لیڈر شریک نہیں ہوتا۔ ایسا معلوم ہوتا کہ حکومت نے مولانا آزاد کو بھلادیا ہے۔ اس دوران سی سی ائی آر کی ایک کمار مولانا ابولکلام آزاد فاونڈیشن کے چیرمن عمران خان سمیت کافی لوگ موجود تھے۔
TOPPOPULARRECENT