Thursday , February 22 2018
Home / Top Stories / شام میں فضائی حملے ، 33ہلاک

شام میں فضائی حملے ، 33ہلاک

بیروت، 6فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی شہر غوطہ میں باغیوں کو نشانہ بنا کر جنگی طیاروں نے حملے کئے ۔ جن میں کم از کم 33افراد ہلاک ہو گئے ۔ شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے کہا کہ دمشق کے نزدیک مشرقی غوطہ کے جمالیکا، اربان، حجہ اور بیت الشعہ شہروں میں کل فضائی حملے کئے گئے ، جن میں 33افراد ہلاک ہوئے ۔ مشرقی غوطہ کی جنگی صورتحال پر بین الاقوامی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے ۔ یہاں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں خوراک اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے ۔ واضح ر ہے کہ صدر اسد کی حکومت نے کہا کہ وہ شام کے تمام علاقوں کو باغیوں سے آزاد کرانے کیلئے مصروف عمل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT