Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / شام میں فوجی ہوائی اڈہ پر حملہ، امریکہ کی تردید کیمیائی گیس کے استعمال پر شدید رد عمل

شام میں فوجی ہوائی اڈہ پر حملہ، امریکہ کی تردید کیمیائی گیس کے استعمال پر شدید رد عمل

دمشق،9اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کی سرکاری میڈیا کے مطابق شام میں ایک فوجی ہوائی اڈے کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شام کا فضائی دفاعی نظام کارکرد ہو گیا تھا۔شامی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ پیر کو صبح کے وقت حمس شہر میں T-4 ایئر بیس کے قریب دھماکوں کی آواز سنی گئی۔خبر رساں ادارہ ثنا کے مطابق ‘تیفور ایئر پورٹ کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ان اطلاعات کی آزاد ذارئع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔یہ خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب شام کے شہر دوما میں مبینہ طور پر زہریلی گیس کے حملے میں کم از کم 70 افراد کی ہلاکت پر عالمی برادری کو تشویش لاحق ہے ۔مبینہ طور پر زہریلی گیس کے حملے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’اس حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی‘‘۔ امریکی صدر نے ٹویٹ میں شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے اتحادیوں روس اور ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ دریں اثناء امریکہ نے شام میں فوجی ہوائی اڈہ پر حملہ کرنے کی تردید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT