Friday , December 15 2017
Home / دنیا / شام میں قیام امن کیلئے پوٹن ۔ اردغان بات چیت

شام میں قیام امن کیلئے پوٹن ۔ اردغان بات چیت

ماسکو۔22اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور ترکی کے صدر طیب اردغان نے قزاقستان کی راجدھانی آستانہ میں اس مہینے کے آخر میں شام میں قیام امن کیلئے ہونے والے مذاکرات پر بات چیت کی۔روسی صدر کے آفس ‘کریملن ‘نے ایک بیان جاری کر کے کل بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے شام کے مسئلہ پر ہونے والی میٹنگ کے سلسلہ میں ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔اس دوران پوٹن اوراردغان نے شام کے مسئلہ کو حل کرنے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں پر رضامندی کا اظہار کیا ۔دونوں رہنماؤں نے یہ بھی کہا ہے کہ ستمبر کے آخر میں انقرہ میں روس اور ترکی درمیان کئے گئے معاہدوں کو خاص کر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جارہاہے ۔

TOPPOPULARRECENT