Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / شام میں قیام امن کی مساعی حوصلہ افزاء : پوٹن

شام میں قیام امن کی مساعی حوصلہ افزاء : پوٹن

ماسکو ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ شام میں قیام امن کی مساعی سے وہ بیحد مطمئن ہیں۔ یاد رہیکہ قزاقستان کے دارالخلافہ آستانہ میں ترکی اور ایران کے ساتھ روس نے بھی امن بات چیت کی ضرورت پر زور دیا تھا جس کیلئے شامی حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے مذاکرات کئے جائیں گے۔ قزاقستان میں ایک سیکوریٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے آج شام میں قیام امن کی بات چیت کی سراہنا کی اور کہا کہ اس طرح شام میں اب خانہ جنگی کے خاتمہ کے آثار نظر آنے لگے ہیں اور جنگ بندی ضرور ہوگی۔
اگر ایسا ہوگیا تو اقوام متحدہ کی قیادت میں جنیوا میں ہونے والی بات چیت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ یاد رہیکہ روس نے شام کی خانہ جنگی میں اہم رول ادا کرتے ہوئے کئی فضائی حملے بھی کئے جس کا سلسلہ ستمبر 2015ء سے جاری ہے اور جنگ کا نقشہ صدر بشارالاسد کی فوجوں کے حق میں کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT