Tuesday , October 16 2018
Home / عرب دنیا / شام میں لڑائی کو روکنے کے مقصد سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اجلاس بے نتیجہ

شام میں لڑائی کو روکنے کے مقصد سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اجلاس بے نتیجہ

دوبئی،23فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک شام میں پچھلے کئی دنوں سے جاری لڑائی کو روکنے کے مقصد سے کل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی میٹنگ بے نتیجہ رہی۔اس میٹنگ میں شام میں جاری لڑائی کو روکنے کے لئے 30دنوں کی جنگ بندی سے متعلق تجویز پر بات چیت کی گئی لیکن روس کے رخنہ ڈالنے کی وجہ سے یہ تجویز پاس نہیں ہوسکی۔ روس نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل شام میں جنگ بندی کے لئے راضی نہیں ہوئی۔بی بی سی نیوز کے مطابق جنگ بندی کے تعلق سے سویڈن اور کویت کی طرف سے ایک تجویز پیش کی گئی تھی لیکن روس اس تجویز میں ترمیم چاہتا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ موجودہ تجویز سے روس کی حمایت والی شامی حکومت پر ہی دباو بڑھے گا۔اقوام متحدہ میں روس کی نمائندے ویسلی نبنزیا نے کہاکہ روس اس بات کی گارنٹی چاہتا تھا کہ پیش کی گئی تجویز حقیقی طورپر کارگر ثابت ہوگی۔اس درمیان شامی حکومت کی جانب سے باغیوں کے قبضہ والے علاقہ مشرقی گوتا میں پچھلے پانچ دنوں سے مسلسل بمباری جاری ہے ۔ اس بمباری کی وجہ سے اب تک 400سے زائد لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق تقریباََ 3لاکھ 93ہزار لوگ یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔حکومت شام کو روس اور ایران کی تائید حاصل ہے جبکہ شامی باغیوں کو امریکہ اور اس کے حلیف ممالک مدد دے رہے ہیں۔ سعودی عرب شام کے معاملات میں صرف ایران دشمنی میں دخل اندازی کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT