Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / شام میں موافق حکومت فورس پر امریکی بمباری ، 100 ہلاک

شام میں موافق حکومت فورس پر امریکی بمباری ، 100 ہلاک

واشنگٹن ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی زیرقیادت انسداد جہادی اتحاد نے خود حفاظتی کارروائی میں صدر شام بشارالاسد کی وفادار فورس کے خلاف بمباری کی جس میں اندازہ کے مطابق 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ مہلوکین میں موافق بشارالاسد حکومت کی فوج کی تعداد زیادہ ہے۔ امریکی فوجی عہدیدار نے کہا کہ ہم نے اندازہ لگایا ہیکہ امریکی بمباری میں کم از کم 100 شامی سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔

ترکی، روس اور ایران کی جانب سے استنبول میں شامی خانہ جنگی پر اجلاس
استنبول ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اور صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج یہ فیصلہ کیا ہیکہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ استنبول میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا جائے جس کا مقصد شام میں پائیدار امن کا قیام ہے۔ ترکی میں ایک صدارتی ذریعہ نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال نومبر میں پوٹن نے سوچی کے بحرہ سیاہ کے ایک ریسارٹ میں اپنے ایرانی اور ترک ہم منصبوں کے ساتھ اسی نوعیت کا ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔ دریں اثناء ایک ترک عہدیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استنبول اجلاس کی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT