شام میں پادری کا قتل ’غیر انسانی فعل‘ : اقوام متحدہ

نیویارک ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کے محصور شہر حمص میں ایک پادری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو ’’تشدد کا غیر انسانی فعل‘‘ قرار دیا۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ پادری فرانس وان ڈی لاگ کئی دہائیوں سے شام میں مقیم تھے اور گزشتہ ایک سال سے حمص میں جاری شدید لڑائی کے باوجود ان

نیویارک ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کے محصور شہر حمص میں ایک پادری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو ’’تشدد کا غیر انسانی فعل‘‘ قرار دیا۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ پادری فرانس وان ڈی لاگ کئی دہائیوں سے شام میں مقیم تھے اور گزشتہ ایک سال سے حمص میں جاری شدید لڑائی کے باوجود انھوں نے وطن واپس جانے سے انکار کردیا تھا۔ بان نے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ

وہ ملک کے مشکل وقت میں ’’شام کے لوگوں کے ساتھ ہیرو کی طرح کھڑے رہے‘‘۔ بان نے شام میں تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہر نسل اور مذہب کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ عینی شاہدین نے کہا کہ پیر کو مسلح افراد پادری کے مقام پر پہنچے اور انھیں ملحقہ باغیچے میں لے جا کر گولی مار دی۔ وان ڈی لاگ حمص کی جانی پہچانی شخصیت تھے اور امدادی اشیاء کی شہر میں رسائی کیلئے محاصرہ ختم کروانے کی ان کی کوششوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ شام میں باغیوں سے جڑے بعض اسلامی انتہا پسندوں نے ماضی میں بھی عیسائیوں کے خلاف کارروائیاں کیں جس کی وجہ سے خانہ جنگی سے قبل تقریباً 4.5 لاکھ عیسائی اپنا گھر بار چھوڑگئے۔ شام میں اندازہً 25 لاکھ عیسائی آباد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT