Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / شام میں پارلیمانی انتخابات کیلئے رائے دہی

شام میں پارلیمانی انتخابات کیلئے رائے دہی

صرف حکومت کے زیرکنٹرول علاقوں میں پولنگ،صدر بشارنے ووٹ دیا
طرابلس ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے مختلف علاقوں میں متنازعہ پارلیمانی انتخابات کیلئے رائے دہی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 250 نشستوں کیلئے 3,500 امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ صرف ان علاقوں میں ہو رہی ہے جو حکومت کی زیر کنٹرول ہیں۔ ان انتخابات میں صدر بشارالاسد کی جماعت کے علاوہ بھی امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ شامی اپوزیشن کے تمام گروپس نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ان میں وہ گروپ بھی شامل ہیں، جنہیں دمشق حکومت کسی حد تک تسلیم بھی کرتی ہے۔ اقوام متحدہ نے انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT