Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / شام میں کاربم دھماکہ ‘8ہلاک : سرکاری ٹی وی

شام میں کاربم دھماکہ ‘8ہلاک : سرکاری ٹی وی

دمشق ۔ 2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سلسلہ وار کار دھماکوں بشمول ایک خودکش حملہ آور کے خود کو دھماکہ سے اڑا دینے والے واقعہ سے آج دمشق دہل کر رہ گیا ۔ سرکاری ٹی وی کی خبر کے بموجب کم از کم 8افراد ہلاک اور مزید 12 زخمی ہوگئے ۔ خبر کے بموجب سرکاری فوج نے دو کاروں کا راستہ روکا تھا جو دھماکو مادوں سے بھری ہوئی تھیں ۔ اس پر انہوں نے دھماکے کردیئے جس کی وجہ سے8افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 12زخمی ہیں ۔ یہ واقعہ ایئرپورٹ روڈ پر پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT