Wednesday , November 14 2018
Home / Top Stories / شام میں کار بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک

شام میں کار بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک

جنوبی لبنان پر سرکاری افواج کی زبردست بمباری ‘ باغیوںکا تخلیہ ملتوی
دمشق۔8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے صوبے دیرالزور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شام کے مشرقی صوبے دیر الزور کے علاقے البشرا میں حملہ آورنے بارودی مواد سے بھری گاڑی شامی جمہوری افواج کے اڈے کے قریب زوردار دھماکے سے تباہ کردی جس کے نتیجہ میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔شامی جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرین آبرویٹرس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 11 افراد کا تعلق امریکی حمایت یافتہ فورسز سے ہے جو داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں۔دوسری جانب درعا میں باغیوں نے بھاری اسلحہ حکومتی فورسز کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ درعا میں بشارالاسد کی فوج نے روسی اتحادیوں کی مدد سے درعا پر دو ہفتے تک بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 لاکھ 25 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ دو ہفتے سے جاری جنگ کے بعد باغیوں نے علاقہ خالی کرنے اور بھاری ہتھیارسرکاری فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔بیروت سے موصولہ اطلاع کے بموجب سرکاری افواج نے آج جنوبی شام پر زبردست بمباری کی جس کی وجہ سے باغی جنگجوؤں کا تخلیہ ملتوی کردیا گیا ۔قبل ازیں جنگ بندی معاہدہ کے تحت اس علاقہ سے باغی جنگجوؤ ں کا تخلیہ جاری تھا ۔دارا میں مقیم باغیوں نے کہا کہ گذشتہ جمعہ آخرشب روس اور شام کی سرکاری افواج نے بمباری میں دو ہفتے کا وقفہ منظورکیا تھا ۔ اس معاہدہ کے تحت باغی جنگجو دفاعی اہمیت کے علاقوں سے تخلیہ کررہے تھے لیکن آج صبح سے سرکاری فوجوں کے فضائی حملوں میں 4شہری بھی ہلاک کردیئے گئے ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے بموجب شامی لڑاکا طیاروں نے المایازین پر جو صرف پانچ کلومیٹر کے فاصلہ پر شمالی اردن کی سرحد سے واقع ہے ‘ تین شہری ہلاک کردیئے گئے ۔ برطانیہ میں قائم نگرانکار ادارہ نے کہا کہ سرکاری افواج نے فضائی حملوں کا آج صبح آغاز کردیا تھا ۔ قبل ازیں المایازین کے قریب قومی شاہراہ پر سرکاری قافلہ پر باغی جنگجوؤں نے فائرنگ کی تھی ۔ ایک باغی عہدیدار نے کہا کہ اپوزینش جنگجوؤں کا تخلیہ ملتوی کردیا گیا ہے ۔ جنوبی شام عارضی طور پر ان کے قبضہ میں ہے ۔ سمجھا جاتا تھاکہ سینکڑوں بسیں آئیں گی جنہیں تخلیہ کیلئے استعمال کیا جاسکے گا لیکن ان کی آمد کو دو دن کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ دوونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ فی الحال بند ہے ۔ سرکاری افواج کی بمباری کی مہم جو باغیوں کے زیر قبضہ شہردارا پر جاری تھی فی الحال ملتوی کردی گئی ہے ۔ کئی افراد جنوبی شام میں تشدد سے گھبراکر سرحد پار فرار ہوگئے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT