Tuesday , June 26 2018
Home / Top Stories / شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال!

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال!

دمشق ۔ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام میں بشارالاسد حکومت نے اپنے وعدے سے انحراف کرتے ہوئے حالیہ سلسلے وار حملوں میں کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ہے ۔ مغربی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں پہلی جنگ عظیم میں استعمال کئے گئے کلورین کے ذریعہ بڑے پیمانے پر تباہی مچائی گئی ۔ صدر فرانس فرینکوئیس ہالینڈ نے آج کہا کہ شام کی حکو

دمشق ۔ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام میں بشارالاسد حکومت نے اپنے وعدے سے انحراف کرتے ہوئے حالیہ سلسلے وار حملوں میں کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ہے ۔ مغربی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں پہلی جنگ عظیم میں استعمال کئے گئے کلورین کے ذریعہ بڑے پیمانے پر تباہی مچائی گئی ۔ صدر فرانس فرینکوئیس ہالینڈ نے آج کہا کہ شام کی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کررہی ہے ۔

عہدیداروں نے گزشتہ ہفتہ کم از کم تین شہروں پر کئے گئے حملوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کلورین گیاس استعمال کی گئی ۔ ان حملوں میں ہزاروں افراد کا زہر دیئے جانے کی علامات ظاہر ہونے پر ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے ۔ حکومت شام نے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی اپنے معلنہ کیمیائی ہتھیاروں کا 80 فیصد ذخیرہ حوالے کردیا ہے ۔ لیکن تازہ حملوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بشارالاسد حکومت اپنے ہی عوام کے خلاف زہر کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے ۔

فرانس کے وزیر خارجہ لارینٹ فیبئس نے انٹلیجنس رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ زہریلے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا پتہ چلا ۔ امریکہ اور برطانیہ کے عہدیدار حما شہر کے قریب کفرزیتا ٹاؤن میں استعمال کئے گئے کلورین گیاس کینیسٹر کے ویڈیو فوٹیج کا جائزے لے رہے ہیں جو چین کے تیار کردہ ہیں ۔ اس دوران بشارالاسد کو آج سرکاری ٹی وی پر قدیم عیسائی شہر معلولا کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ یہ ٹاؤن جس پر باغیوں کا قبضہ تھا حال ہی میں اسے سرکاری فوج نے اپنے کنٹرول میں لیا ہے ۔ بشارالاسد نے شام کے تمام شہریوں کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ سارے ملک میں امن و سلامتی قائم ہوگی ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ بشارالاسد نے پانچویں صدی کی خانقاہ مارسرکیس کا بھی دورہ کیا جسے جاری لڑائیمیں کافی نقصان پہونچا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے یہ کارروائی کی ہے لیکن وہ ہمارے قدیم ورثے اور تہذیب کو مٹا نہیں سکیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT