Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / شام میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے

شام میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے

بیروت۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)شام میں باغیوں کے قبضے والے مشرقی غوطہ میں دو ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔میڈیسن سینج فرینٹیئر (ایم ایس ایف ) نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں غوطہ علاقے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کل کہا کہ غوطہ میں حالیہ دنوں میں 940 شہری مارے گئے ہیں۔ مشرقی غوطہ میں لوگ زیر زمین پناہ گاہوں میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں خوراک اور پانی کی زبردست دقتیں پیش آرہی ہیں۔نگرانی گروپوں کی رپورٹوں کے مطابق، دارالحکومت دمشق کے مضافات کے مشرقی غوطہ کی سڑکوں کا نظارہ تباہ کن ہے ، جہاں اس ہفتے روزانہ بہت سے لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT