Thursday , June 21 2018
Home / عرب دنیا / شام میں 175 باغی ہلاک

شام میں 175 باغی ہلاک

دمشق۔ 27 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دارالحکومت دمشق کے قریب چہارشنبہ کوحکومتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 170 سے زائد باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سعودی، قطری اور چیچن شہری شامل ہیں۔ یہ کارروائیاں مشرقی غوطہ کے علاقے میں کی گئیں۔نیوز ایجنسی سانا کے مطابق وہاں فوج کا سامنا النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں سے ہوا جن میں سے 175 ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

معزول صدر مصر کا مقدمہ معطل
قاہرہ ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر مصر محمد مرسی پر چلایا جانے والا سازش کا مقدمہ معطل کردیا جبکہ وکلائے صفائی نے مطالبہ کیا کہ مقدمہ کی سماعت کرنے والے ججس کی کمیٹی تبدیل کردی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT