Monday , April 23 2018
Home / دنیا / شام میں 2 ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی ہوگی : پنٹگان

شام میں 2 ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی ہوگی : پنٹگان

واشنگٹن ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شورش اور جنگ سے تباہ حال شام میں 2,000 امریکی فوجیوں کی عنقریب تعیناتی کا امکان ہے۔امریکی وزارت دفاع پنٹگان آئندہ چند یوم میں اس سلسلے میں اعلان کرسکتی ہے۔ امریکی ذمہ داروں نے گزشتہ روز اس غالب گمان کااظہار کیا۔ اس سے قبل امریکی فوج یہ اعلان کرچکی ہے کہ شام میں اس کے تقریباً 500 فوجی اہلکار موجود ہیں۔ ان میں اکثریت سیریئن ڈیموکریٹک فورس کی مدد کیلئے ہے۔ کرد اور عرب گروپوں پر مشتمل یہ فورس شام کے شمال میں داعش تنظیم کے خلاف لڑرہی ہے۔ امریکی عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پنٹگان پیر کو اعلان کرسکتا ہے کہ وہ شام میں دو ہزار سے کچھ زیادہ فوجیوں کو تعینات کررہا ہے۔ تاہم، اس ٹائم ٹیبل میں کسی بھی لمحے تبدیلی کا امکان رہتا ہے۔ امریکہ کی جانب سے سابق صدر براک اوباما کے انتظامیہ کے دور میں عراق اور شام کے اندر ’’فورس مینجمنٹ لیول‘‘ کا نظام نافذ کیا گیا تھا جس کا مقصد فوج پر نگرانی کو یقینی بنانا تھا۔

TOPPOPULARRECENT