Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / شام میں 30 ہزار شہری گھروں سے بیدخل

شام میں 30 ہزار شہری گھروں سے بیدخل

بیروت 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکری اسلامی گروپ نے مشرقی شامی شہر شوہیل سے تقریبا 30 ہزار افراد کو اپنے گھروں سے بیدخل کردیا ہے ۔ ایک حقوق انسانی گروپ نے یہ اعلان کیا ہے ۔ حقوق انسانی گروپ برائے شام نے کہا کہ اسلامی مملکت نامی گروپ نے 30 ہزار شہریوں کو شوہیل شہر پر قبضہ کرلینے کے بعد ان کے گھروں سے بیدخل کردیا ہے ۔ برطانیہ سے کام کرنے و

بیروت 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکری اسلامی گروپ نے مشرقی شامی شہر شوہیل سے تقریبا 30 ہزار افراد کو اپنے گھروں سے بیدخل کردیا ہے ۔ ایک حقوق انسانی گروپ نے یہ اعلان کیا ہے ۔ حقوق انسانی گروپ برائے شام نے کہا کہ اسلامی مملکت نامی گروپ نے 30 ہزار شہریوں کو شوہیل شہر پر قبضہ کرلینے کے بعد ان کے گھروں سے بیدخل کردیا ہے ۔ برطانیہ سے کام کرنے والے اس گروپ نے کہا کہ مزید 30 ہزار افراد کو بھی خوشم اور طبیعہ جزیرہ نامی ٹاؤنس سے ان کے گھروں سے بیدخل کیا جارہا ہے ۔ گروپ نے کہا کہ شوہیل شہر پر پہلے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ النصرہ کا قبضۃ تھا اور اب اسلامی مملکت نامی گروپ نے اس پر قبضہ کرلیا ہے اور یہاں سے 30 ہزار شہریوں کو ان کے گھروں سے بیدخل کردیا گیا ہے ۔ اس گروپ نے شام اور عراق میں کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور یہاں انہوں نے اپنے طور پر خلافت اسلامی کا اعلان کردیا ہے ۔ اس کے سربراہ کو مسلمانوں کا خلیفہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ حقوق انسانی گروپ نے کہا کہ اس گروپ کی جانب سے 30 ہزار افراد کو انکے گھروں میں واپس ہونے سے روکا جا رہا ہے اس شہر پر گروپ نے ماہ جون میں قبضہ کرلیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ اس گروپ نے ان شہریوں کو یہاں سے چلے جانے کی ہدایت دی ہے اور یہاں مسلح کاریں اور دبابے گھوم رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT