Friday , November 24 2017
Home / دنیا / شام میں 71کرد انتہا پسند ہلاک

شام میں 71کرد انتہا پسند ہلاک

انقرہ، 10مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام میں گذشتہ ہفتے ایک مہم کے دوران شامی کرد وائی پی جی ملیشیا اور اس کے معاون پی کے کے سے تعلق رکھنے والے 71 انتہاپسند مارے گئے ۔ یہ اطلاع آج ترک فوج نے دی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے اپنی سرحد سے ملحق شام کے علاقے میں ایک مہم شروع کی تھی ۔ فوج نے کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر وہاں علاقہ پر قبضہ روکنے کے لئے امریکی حمایت یافتہ وائی پی جی پر بھی حملہ کرسکتی ہے ۔ترکی ایک عرصے سے وائی پی جی کو شام کے منجب شہر سے نکال کر فرات ندی کے مشرقی کنارے کی طرف بھیجنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے ۔

سنکیانگ کے علحدگی پسند چین کیلئے
سب سے بڑا مسئلہ: سیکوریٹی عہدیداران
شنگھائی، 10مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سنکیانگ کے مسلم انتہاپسند ملک کی سلامتی نیز معاشی اور سیاسی استحکام کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔ چینی روزنامہ نے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدارکے حوالے سے یہ بات کہی ہے ۔ بیجنگ حکومت عرصہ سے یہ کہہ رہی ہے کہ وہ دور افتادہ مغربی خطہ سنکیانگ کی تنظیم مشرقی ترکستان تحریک آزادی (ای ٹی آئی ایم) کا سامنا ہے جہاں پچھلے چند سال کے دوران ایغور نسل کے لوگوں اور اکثریتی ہان چینیوں کے درمیان کے جھگڑوں اور حملوں میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT