Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / شام نے اسرائیلی طیارہ کو مار گرایا ، پائیلٹس بچ نکلنے میں کامیاب

شام نے اسرائیلی طیارہ کو مار گرایا ، پائیلٹس بچ نکلنے میں کامیاب

اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ڈرون بھی اسرائیل کے حملے میں تباہ ، شام کا تبصرہ سے انکار

تل ابیب ۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کا کہنا ہے کہ شام کی سرکاری افواج نے ہمارا ایک جنگی جہاز مار گرایا ہے تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ شامی افواج کی جانب سے ان کا ایک جنگی طیارہ F-16 تباہ کیا گیا ہے تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور معمولی زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق طیارہ اینٹی ایئر کرافٹ فائر سے تباہ ہوا۔ اسرائیلی فوج نے شامی حکام کے بیان کی تصدیق نہیں کی ہے۔ F-16 طیارے کا پائلٹ زندہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ شامی میڈیا کے مطابق اس طیارے کی تباہی اْس کے ایک فوجی مرکز پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ہوئی ہے۔ شامی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اسرائیلی جارحیت کا جواب ہے۔F-16 جنگی طیارے کو اْس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شام میں قائم مبینہ طور پر اک ایرانی ٹھکانے کو نشانہ بنانے میں مصروف تھا۔ اسرائیلی حکام نے یہ دعوی ٰبھی کیا ہے کہ شام سے اڑنے والے اور اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایرانی ڈرون کو ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے فضا میں تباہ کر دیا تھا۔ اس ڈرون کی تباہی کے حوالے سے شامی حکومت کا فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہ آیا ہے۔اسرائیلی فوج کا یہ بھی موقف ہے کہ فضا میں ڈرون مبینہ ایرانی کنٹرول سسٹم کی نگرانی میں تھا اور اْس نے اسرائیل کی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی بھی کی تھی۔اسرائیل فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ شام نے اس کے ایک F-16 لڑاکا طیارہ پر شدید فائرنگ کی ہے جو “ایرانی اہداف” کو نشانہ بنا رہا تھا۔ہفتہ کی صبح فوج کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ شمالی اسرائیلی علاقے میں گرا اور اس پر سوار دو اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔فوج کے ایک ترجمان لیفٹننٹ کرنل جوناتھن کوریکس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے شام میں اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں سے “ایران نے بغیر پائلٹ کے ایک جاسوس طیارے کو اسرائیلی فضائی حدود میں بھیجا تھا۔”ان کے بقول F-16 لڑاکا طیارے پر شام کی طیارہ شکن توپوں سے شدید فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے وہ اسرائیلی علاقے میں جا گرا۔

TOPPOPULARRECENT