Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / شام : پانچ سال میں 400 ایرانی فوجی ہلاک

شام : پانچ سال میں 400 ایرانی فوجی ہلاک

بیروت ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے خبر رساں اداروں نے حال ہی میں شام کے شمالی شہر حلب میں مزید دو ایرانی فوجی افسروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی حکام بظاہر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ شام کے محاذ جنگ میں اس کا کوئی فوجی براہ راست جنگ میں شامل نہیں مگر اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مارچ 2011ء سے صدر بشارالاسد کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کی تحریک میں اب تک کم سے کم 400 ایرانی فوجی اور پاسداران انقلاب کے ماتحت کام کرنے والی نیم سرکاری ملیشیا کے جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ نیوز ایجنسی ’اناطولیہ‘ کے مطابق شام میں ایران کے 300 باضابطہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں 26 سینئر افسران شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT