Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / شام پر اسرائیل کے فضائی اور راکٹ حملے

شام پر اسرائیل کے فضائی اور راکٹ حملے

دمشق ۔ /9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی فوج رات بھر شام پر فضائی اور راکٹ حملے کرتی رہی جس سے ایک فوجی چوکی تباہ ہوگئی ۔ شام کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے خطیفی علاقہ پر رات بھر فضائی حملے کئے ۔ یہ علاقہ دمشق کے شمال مشرق میں ہے ۔ ایک فوجی چوکی تباہ ہوگئی۔ شامی فوج نے جوابی کارروائی کی اور ایک اسرائیلی طیارہ کو مار گرایا ۔ اسرائیل شام کی فوج پر اور اس کی حلیف حزب اللہ پر 2011 ء سے جبکہ شام میں خانہ جنگی شروع ہوئی کئی حملے کرچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT