Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / شام پر اقوام متحدہ مذاکرات پر’’سنگین خطرہ‘‘ : اپوزیشن

شام پر اقوام متحدہ مذاکرات پر’’سنگین خطرہ‘‘ : اپوزیشن

جنیوا، 15 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شامی اپوزیشن نے اقوام متحدہ کی قیادت میں ہو رہی امن بات چیت پر ”سنگین خطرہ” قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے شامی حکومت پر اس میں شامل ہونے کے لئے زیادہ دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے ۔اپوزیشن کے مذاکرات کار ناصر حریری نے یہاں آٹھویں دورکے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت نے مذاکرات کے عمل کے تیئں نفرت دکھاتے ہوئے تمام مذاکرات کو خارج کر دیا ہے ۔ اگرچہ اس پر اس کے ساتھی روس کا دباؤ تھا۔ حالانکہ روس کو بھی جنیوا مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والا مانا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT