Saturday , December 15 2018

شام پر امریکی حملہ ، جارحانہ اقدام : پوٹن

ماسکو ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے شام پر کئے گئے فضائی حملوں کو جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے جنگ زدہ ملک میں جاری انسانی بحران مزید سنگین ہوجائے گا ۔ روسی رہنما نے صدارتی محل کریملن سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ماسکو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی طلب کا مطالبہ کیا ہے ۔ پوٹن نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کے سارے نظام پر ان حملوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے روس کے اس نظریہ کو دوہرایا کہ شامی شہر دوما میں کیمیائی اسلحہ کے حملہ کی تردید کی اور کہا کہ کیمیائی اسلحہ کے استعمال کے خلاف کارروائی کے بہانہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا دعویٰ غلط ہے ۔ شام پر امریکی حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کے اس ملک نے اپنی ’ قاتلانہ کارروائیوں ‘ کے ذریعہ خود کو خطرہ میں ڈال دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT