Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / شام پر اوباما ۔پوٹین بات چیت

شام پر اوباما ۔پوٹین بات چیت

ماسکو ۔ 18 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹین اور امریکی ہم منصب براک اوباما نے ملک شام میں جنگ بندی کو مزید مستحکم بنانے سے اتفاق کیا ہے ۔ دونوں قائدین نے آج فون پر ربط قائم کرتے ہوئے شام کی تازہ صورتحال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ روس اور امریکہ نے جنگ بندی اور ساتھ ساتھ انسانی بنیادوں پر امداد باہم پہونچانے کے سلسلے میں پہل کی تھی اور اعتدال پسند باغیوں کی مدد کے ساتھ ساتھ شام اور ترکی سرحد بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

TOPPOPULARRECENT