Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / شام پر حملہ کا خدشہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

شام پر حملہ کا خدشہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ویانا۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)شام کا تنا زعہ شدت اختیار کرتا جارہاہے ۔ مغربی ممالک کی جانب سے 72 گھنٹوں میں شام میں فضائی حملے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2014 کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 7 سینٹ اضافے کے بعد 71 ڈالر 09 سینٹ ہوگئی۔اس سے پہلے روس نے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی تھی۔قرارداد شام میں کیمیائی ہتھیار وں کے استعمال کی تحقیقات سے متعلق تھی۔ دریں اثنا برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدرامانوئل میکرون کو فون کیا ہے ۔ان سربراہان کا گفتگو کے دوران شام کے خلاف امریکہ، برطانیہ، فرانس کا مشترکہ کارروائی پر اتفاق ہوگیا۔ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق روس نے شام میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT