Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / شام پر عالمی طاقتوں کا رویہ ، اردغان فکرمند

شام پر عالمی طاقتوں کا رویہ ، اردغان فکرمند

انقرہ ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے آج کہا کہ ان کا ملک شام کے بارے میں عالمی طاقتوں کی رسہ کشی پر فکرمند ہے کیونکہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کشیدگیاں بڑھنے سے خطہ کا کچھ بھلا ہونے والا نہیں۔ امریکہ نے فضائی حملوں کی دھمکی دی ہے اس کے بعد سے روس اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اردغان نے انقرہ میں اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں کافی تشویش ہے کہ بعض ممالک جنہیں اپنی ملٹری طاقت پر ناز ہے وہ شام کو اپنی طاقت آزمائی کا اکھاڑے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT