Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / شام پر فضائی حملے، 22 ہلاک

شام پر فضائی حملے، 22 ہلاک

بیروت ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 22 شہری گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہوگئے کیونکہ شام کی سرکاری فوج نے اپنے حلیف روس کے ساتھ شمال مغربی شام میں مشترکہ طور پر زبردست فضائی حملے کئے۔ حملوں کا نشانہ صوبہ عدلیب اور ہما تھے جبکہ بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی سے اتفاق کیا گیا ہے اور اس علاقہ کو محفوظ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ عدلیب اور اس کے متصل ہما اور لتاکیا کے چند علاقے پورے شام کے کشیدگی کا شکار علاقوں کا ایک چوتھائی ہوتے ہیں۔ گذشتہ مئی میں حکومت اور اس کے حلیفوں روس اور ایران نے اتفاق کیا تاھ کہ ان علاقوں کو محفوظ علاقے قرار دیا جائے گا اور یہاں پر کوئی جنگ نہیں کی جائے گی۔ جنگ بندی کے معاہدہ کے بعد یہ علاقہ پرسکون ہوگیا تھا لیکن عملی اعتبار سے روسی اور سرکاری لڑاکا طیارے عدلیب اور ہما کی فضاء میں منڈلا رہے تھے۔ آج کے حملوں میں باپ اور اس کی دو بیٹیاں بھی ہلاک ہوگئیں جبکہ روس نے خان شیکن نامی دیہات پر شام کے شہر صوبہ عدلیب میں فضائی حملے کئے۔ کئی افراد زخمی ہوگئے۔ جملہ چار افراد ہلاک اور مزید کئی زخمی ہوگئے۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق بیروت کے بموجب سابق القاعدہ سے ملحق تنطیم جہادیوں کی قیادت کررہی تھی اور یہ فضائی حملے ان پر ہی کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT