Monday , October 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / شام کاکرا کی یوتھ اولمپکس میں رسائی

شام کاکرا کی یوتھ اولمپکس میں رسائی

نئی دہلی۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی باکسر شام کاکرا نے آئندہ برس منعقد شدنی یوتھ اولمپکس میں رسائی کو یقینی بنالیا ہے جیسا کہ انھوں نے یہاں بلغاریہ کے مقام صوفیہ میں رواں ورلڈ یوتھ چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اس وقت رسائی حاصل کرلی، جب کوارٹر فائنل میں انھیں سنسنی خیز کامیابی حاصل ہوئی۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے با

نئی دہلی۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی باکسر شام کاکرا نے آئندہ برس منعقد شدنی یوتھ اولمپکس میں رسائی کو یقینی بنالیا ہے جیسا کہ انھوں نے یہاں بلغاریہ کے مقام صوفیہ میں رواں ورلڈ یوتھ چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اس وقت رسائی حاصل کرلی، جب کوارٹر فائنل میں انھیں سنسنی خیز کامیابی حاصل ہوئی۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے باکسر کاکرا نے کوارٹر فائنل میں وینیزوئلا کے باکسر یوئل فینول کو 49 کیلو گرام زمرہ میں 2-1 سے شکست دی۔ چین میں 16 تا 28 اگست منعقد شدنی یوتھ اولمپکس میں رسائی کے لئے انھیں سیمی فائنل تک رسائی کافی تھی اور اب نہ صرف وہ اولمپکس کے لئے کوالیفائی ہوچکے ہیں بلکہ ہندوستان کے لئے ان سے میڈل کی اُمیدیں بھی وابستہ ہوچکی ہیں۔ سیمی فائنل میں رسائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کاکرا نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر گزشتہ مرتبہ دو گولڈ میڈلس اور ایک سلور میڈل حاصل کیا ہوں اور ایک اور میڈل کے لئے میں پُرعزم ہوں۔

TOPPOPULARRECENT