Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / شام کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

شام کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

بیروت، 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صوبہ حمص کے T-4 فضائی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنا کر داغے گئے کئی میزائلوں کو شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔ یہ حملہ اتوار کی رات کو کیا گیا تھا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس اے این اے نے بتایا کہ اس فضائی فوجی ٹھکانے T-4 کو نشانہ بنا کر داغے جانے والے کئی میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا ۔یہ اس کے دشمن ممالک کی حملہ آورانہ کارروائی تھی۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ انہیں کس کی جانب سے داغا گیا تھا اور اس کے پیچھے مقصد کیا تھا۔ان میزائلوں سے ہوائی اڈے کو زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT