Saturday , December 15 2018

شام کا 85 فی صد حصہ باغیوں سے آزاد کرا لیا: پاسداران انقلاب

طرابلس ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی مسلح افواج ’’پاسداران انقلاب‘‘ کے ایک سینئر عہدیدار میجر جنرل حسین ہمدانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی عسکری قیادت کے تعاون سے شام کا 85 فیصد علاقہ باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باغیوں سے واپس لئے گئے علاقوں پر اپوزیشن فورسیس نے قبضہ کررکھا تھا اور قریب تھا کہ صدر بشارالا

طرابلس ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی مسلح افواج ’’پاسداران انقلاب‘‘ کے ایک سینئر عہدیدار میجر جنرل حسین ہمدانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی عسکری قیادت کے تعاون سے شام کا 85 فیصد علاقہ باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باغیوں سے واپس لئے گئے علاقوں پر اپوزیشن فورسیس نے قبضہ کررکھا تھا اور قریب تھا کہ صدر بشارالاسد باغیوں کے سامنے شکست قبول کرلیتے لیکن ایران نے مدد کر کے شام کو بچا لیا۔جنرل ہمدانی کا کہنا تھا کہ خطے میں اس وقت دو الگ الگ جنگی محور ہیں۔ ایک کی قیادت امریکہ ، یورپ اور عرب ممالک کررہے ہیں جبکہ دوسرے محور میں ایران ہے جو ان جابر قوتوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ ، عراق کو تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ اسی طرح شام کو دو حصوں میں اور ایران کو پانچ حصوں میں تقسیم کرنے کی گھنائونی سازش کی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT