Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / شام کو امریکی افواج کی روانگی کا امکان مسترد

شام کو امریکی افواج کی روانگی کا امکان مسترد

آئی ایس ‘بدی کا چہرہ ۔ صدر امریکہ بارک اوباما کی نیوز کانفرنس
انطالیہ 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسلامک اسٹیٹ کو بدی کا چہرہ قرار دیتے ہوئے صدر امریکہ بارک اوباما نے آج اعتراف کیا کہ پیرس میں ہوئے حملہ کے نتیجہ میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو دھکا پہونچا ہے ۔ تاہم انہوں نے آئی ایس سے مقابلہ کیلئے امریکی افواج کو شام روانہ کرنے کا امکان مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شامی پناہ گزینوں کو امریکہ میں داخلہ نہ دیا جائے تو یہ امریکی اقدار کی خلاف ورزی ہوگی ۔ جی 20 چوٹی کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ دوسر ے ممالک کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی کے تحت امریکی لڑاکا افواج کے رول کے بغیر آئی ایس کو تباہ کرنے کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ پیرس حملہ کی ذمہ داری آئی ایس نے قبول کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ امریکی افواج شام یا عراق نہیں پہونچ سکتیں بلکہ ہم ماضی کے واقعات کا اعادہ نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہے تو شام کو اپنی 50 ہزار زمینی افواج کو روانہ کرسکتا ہے ۔ تاہم یمن میں حالات خراب ہوئے لیکن امریکہ نے اپنی افواج روانہ نہیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر آئی ایس کو تباہ کرنے کی کاوشیں جاری رکھے گا ۔

TOPPOPULARRECENT