Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / شام کی باغیوں پر بمباری میں 44افراد ہلاک

شام کی باغیوں پر بمباری میں 44افراد ہلاک

ہموریہ (شام) ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کی زبردست بمباری سے باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی غوطہ میں 44 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سرکاری افواج بری جارحانہ کارروائی کی تیاری میں مصروف ہیں۔ مشرقی غوطہ 2012ء سے باغیوں کے زیرقبضہ تھا اور اپوزیشن کا دمشق کے مضافات میں مستحکم گڑھ تھا۔ فضائی حملوں میں راکٹ فائر کئے گئے اور توپ خانہ سے مشرقی غوطہ کے کئی قصبوں پر بمباری کی گئی جس سے 44 شہری ہلاک اور ان سے زیادہ تعداد میں افراد زخمی ہوگئے۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کے بموجب ہلاکتوں کی تعداد 20 ہموریہ میں اور 9 سقبہ میں ہے۔ باقی ہلاکتیں دیگر علاقوں میں ہوئیں جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ اس سے بری جارحانہ کارروائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ صدر رسدگاہ بامی عبدالرحمن نے اس کی اطلا ع دی ہے۔ قصبہ دومہ پر شلباری بھی کی گئی جہاں بعض زخمی بچے ہاسپٹل منتقل کئے گئے۔ پورا علاقہ گردپوش ہے اور دیواریں لرز رہی ہیں۔ روزنامہ الوطن کے بموجب جہادیوں کے مشرقی غوطہ سے تخلیہ کی بات چیت جاری ہے۔ بڑھتے ہوئے فوجی بغاوت سے اشارہ ملتا ہیکہ حکومت بات چیت پر جارحانہ کارروائی کو ترجیح دے رگی۔

TOPPOPULARRECENT