Monday , September 24 2018
Home / دنیا / شام کی جنگ میں بچوں کی ہلاکتوں کے اندیشوں میں اضافہ

شام کی جنگ میں بچوں کی ہلاکتوں کے اندیشوں میں اضافہ

بیروت ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں گزشتہ آٹھ سال سے جاری جنگ میں اب سب سے زیادہ اندیشہ بچوں کی ہلاکت کا ہے۔ 2017 میں جتنے بچے ہلاک ہوئے وہ تعداد 2016 ء میں ہلاک ہوئے بچوں کی تعداد سے دوگنی تھی ۔ اقوام متحدہ میں چلڈرنس ایجنسی یونیسیف نے آج ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی ، جبکہ سیرین آبزروٹیری فار ہیومین رائنس نے بتایا کہ ماہ فبروری سے مشرقی غوطہ میں کی گئی بمباری میں زائداز 200 بچے ہلاک ہوئے ہیں ۔ یونیسیف کے علاقائی ڈائرکٹر جین کیپلیٹر نے بتایا کہ بمباری میں معذور ہوجانے والے بچوں کا المیہ بہت ہی درد ناک ہے جنہیں خود ان کے ارکان خاندان نظرانداز کرنا شروع کردیئے ہیں ۔ ایسے ہی ایک بچے سمیع نے بتایا کہ جس وقت وہ اپنے گھر سے باہر کھیلنے کیلئے گیا کہ اچانک ایک بم دھماکہ ہوا جس میں وہ اپنی دونوں ٹانگیں کھو بیٹھا ۔ آج حالت یہ ہے کہ پورے شام میں تقریباً 3.3 ملین بچے دھماکوں سے متاثر ہیں جبکہ کئی اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT