Monday , November 20 2017
Home / دنیا / شام کی جنگ میں 290000سے زیادہ افراد ہلاک : نگرانکار تنظیم

شام کی جنگ میں 290000سے زیادہ افراد ہلاک : نگرانکار تنظیم

بیروت ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کی خونریز خانہ جنگی میں دو لاکھ 90 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نگرانکار تنظیم شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کے بموجب مارچ 2011ء سے اب تک 292817 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں 10 ہزار کا اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ نگرانکار تنظیم کی یہ رپورٹ 26 مئی تک کی ہے۔ جملہ 49547 انتہاء پسند جنگجو بشمول غیرشامی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جملہ 104656 حکومت حامی جنگجو ہلاک ہوئے۔ 57909 فوجی اور 1306 لبنانی عسکریت پسند تحریک حزب اللہ کے تھے۔ نگرانکار تنظیم کے بموجب 3594 مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ایک تخمینہ کے بموجب مزید ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔ اندیشہ ہیکہ وہ مختلف مسلح گروپ کی قید میں ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT