Monday , December 18 2017
Home / دنیا / شام کی سرحد پر دوہرے بم دھماکہ کی کوشش ناکام

شام کی سرحد پر دوہرے بم دھماکہ کی کوشش ناکام

حبانیہ ۔ 9اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) عراق کی فوج نے ایک دوہرے خودکش کار بم حملہ کی کوشش ناکام بنادی جو شام کی دورافتادہ سڑک کے قریب دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے کرنے کی سازش کی تھی ۔ حملہ کا آغاز سرحد کی عراقی جانب سحرا میں ہوا ۔ سینئر فوجی عہدیدار نے کہا کہ قریب ترین قصبے روتہ میں فوج تعینات تھی ۔ الولی چوراہا بغداد کے 515کلومیٹر مغرب میں ہے جہاں پر آدھی رات کے کچھ دیر بعد حملہ کیا تھا ۔صوبہ عنبر کے ایک مقامی عہدیدار اور سرکاری ملازم نے دو گاڑیوں کو جس میں قبائلی جنگجو سوار تھے سرحدی چوکی پر روک لیا اور ان گاڑیوں میں موجود ہتھیار ضبط کرتے ہوئے حملہ کی کوشش ناکام بنادی ۔

TOPPOPULARRECENT