Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / شام کی فضائی حدود میں آسٹریلیائی فوجی مشن مسدود

شام کی فضائی حدود میں آسٹریلیائی فوجی مشن مسدود

سڈنی ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ شام کی فضائی حدود میں فی الحال وہ اپنا مشن مسدود کررہا ہے جو دراصل امریکی فوج کے ذریعہ ایک شامی طیارہ کو مار گرانے کے واقعہ کے بعد کیا گیا فیصلہ ہے۔ احتیاطی اقدامات کے طور پر آسٹریلین ڈیفنس فورس (ADF) نے شام میں اپنے آپریشنس کو عارضی طور پر بند کردیا ہے حالانکہ اس کیلئے کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم آسٹریلیائی اخبار کا کہنا ہیکہ شامی طیارہ کو مار گرانے کے بعد احتیاطی اقدامات کے طور پر آپریشنس مسدود کردیئے گئے ہیں۔ یاد رہیکہ اس وقت شام میں امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے جہاں یہ انتباہ دیا جارہا ہیکہ شام میں اتحادی طیاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یہاں تک کہ روس نے امریکہ کے ساتھ فوجی ہاٹ لائن کو بھی بند کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT