Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / شام کی فوج کا حلب کے تمام اضلاع پر قبضہ

شام کی فوج کا حلب کے تمام اضلاع پر قبضہ

حلب، 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کی فوج اور اس کے حامیوں نے حلب شہر سے پسپا ہوتے وقت باغیوں کے تخلیہ کئے گئے حلب کے تمام اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ یہ اطلاع آج شام کی فوج نے دی۔حلب کے مشرقی حصے میں پیر کو باغیوں کی دفاعی لائن ٹوٹ گئی اور شام کی فوج باغیوں کے قبضے والے باقی علاقوں میں گھس گئی۔ باغی اب ندی کے مغربی ساحل کے صرف چند اضلاع تک سمٹ گئے ہیں جہاں وہ فوج کے ساتھ مزاحمت کر رہے ہیں۔مشرقی حلب کے تمام اضلاع میں باغیوں کی شکست کو شامی فوج کی بڑی کامیابی کی شکل میں دیکھا جائے گا۔ کئی دن کی بمباری اور گولہ باری کے بعد پیر کو اس میں کافی کمی آ گئی اور باغی جنگجو پیچھے ہٹتے نظر آئے ۔شام کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ باغی حلب سے گھبرا کر بھاگ رہے ہیں لیکن ترکی میں واقع ایک باغی گروہ کا کہنا ہے کہ باغی ندی کے پاس نیا محاذ کھڑا کر کے شامی فوج کی مزاحمت کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT