شام کے آخری گڑھ سے بھی دولت اسلامیہ کا صفایا

بیروت ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں جاری جنگ کی ایک نگرانکار آبزرویٹری کے مطابق دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے حکومتی فوج کی شدید کارروائی کے بعد اپنے آخری گڑھ سے بھی راہ فرار اختیار کی ہے۔ برطانیہ کی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہیکہ حکومتی فوج اور حلیف فوج بشمول عراقی جنگجو بوکامل میں اس وقت دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے نبردآزما ہیں جو عراق کی سرحد پر واقع ہے۔ شام کے حکومت حامی میڈیا کے مطابق شامی فوج نے چہارشنبہ کو یہاں داخل ہونے کے بعد دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف گھمسان کی لڑائی لڑی اور آج اس مستقر کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے مکمل طور پر پاک قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT