Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / شام کے باغیوں کو مزید امداد کا امریکی اعلان

شام کے باغیوں کو مزید امداد کا امریکی اعلان

واشنگٹن۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی حکومت نے شامی باغیوں کو چھوٹے اسلحہ کی ترسیل اور تربیت کے معاملات میں توسیع کیلیے ایک منصوبے کو آخری شکل دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ منصوبہ پہلے سے ہی اصولی طور پر منظور شدہ ہے تاہم اس میں وسعت لانے کی ضرورت جنیوا ٹو کے بعد زور پکڑنے والی شامی حکومت کی جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔ العربیہ ٹی

واشنگٹن۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی حکومت نے شامی باغیوں کو چھوٹے اسلحہ کی ترسیل اور تربیت کے معاملات میں توسیع کیلیے ایک منصوبے کو آخری شکل دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ منصوبہ پہلے سے ہی اصولی طور پر منظور شدہ ہے تاہم اس میں وسعت لانے کی ضرورت جنیوا ٹو کے بعد زور پکڑنے والی شامی حکومت کی جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکہ باغیوں کیلیے امداد میں اضافہ کرتے ہوئے اعتدال پسند باغی گروپوں کو سامان بھیجے گا۔ ن گروپوں کی بڑی تعداد اردن میں شام کی جنوبی سرحد کے ساتھمقیم ہیں۔ عہدیداروںکے مطابق اضافی امداد میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل نہیں ہوں گے۔ شام کی خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ نو ملین شامیوں کو نقل مکانی کرنا پڑ چکی ہے۔

باغیوں کی طرف سے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ انہیں روسی حمایت یافتہ بشار حکومتکے خلاف زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی دیے جائیں۔ کیونکہ بشار حکومت باغیوں کو مسلسل بمباری سے نقصان پہنچا رہی ہے۔ حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس امداد کی مقدار کیا ہوگی۔ شامی باغیوں کو سعودی عرب اور قطر بھی اسلحہ فراہم کرنے والوں میں شامل ہیں۔ امریکی عہدیداروںکا کہنا ہے کہ شامی باغیوں کو اضافی اسلحہ دینے کیلئیکانگریس سے مزید مالیہ کی منظوری لینا ضروری نہیں ہو گا۔امریکی عہدیداروںنے بتایا کہ”ہمیں اب اس سلسلے میں منصوبے کو مکمل کرنا ہے۔” اس بارے میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیٹلین ہیڈن نے رابطہ کرنے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکا کر دیا۔ البتہ ایک سابق امریکی ذمہ دار نے کہا منصوبے میں فرانس کے علاوہ سعودی عرب، اردن اور امارات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT