Wednesday , December 19 2018

شام کے بچوں کو ریاضی اور سماجی علوم پڑھانے پر امتناع

دمشق ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک شام جو گزشتہ طویل عرصہ سے جنگ کے شعلوں میں جھلس رہا ہے جہاں اب دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے وہاں اب بچے ریاضی اور سماجی علوم کے مضامین نہیں پڑھ سکیں گے ۔ جہادیوں کی جانب سے جاری کئے گئے نئے فتوے کے مطابق اُس پر جلد ہی عمل آوری ہوگی ۔ یاد رہے کہ کھیل کود (اسپورٹس)پر پہلے ہی امتناع عائد ہے اور اب بچوں کو انتخابات اور جمہوریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی ۔ بچوں کو اب انتہاء پسند اسلامی گروپ کی تعلیمات سکھائی جائیں گی اور کسی بھی ٹیچر نے اگر اُن تعلیمات کا درس دینے میں کوتاہی کی تو وہ مستوجب سزا ہوں گے ۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے اپنی نئی تعلیمی پالیسی کے اشتہارات جگہ جگہ پر چسپاں کردیئے ہیں۔ ٹیچرس کو یہ پڑھانے کی ضرورت ہے کہ فزکس و کیمسٹری کی تمام تراکیب اﷲ تعالیٰ کی مرضی کی تابع ہیں۔

TOPPOPULARRECENT