شام کے بے گھر لاکھوں افراد کو واپس لانے کی مہم

ماسکو۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کی صورتحال کو پرامن بنانے کی کوشش کرتے ہوئے روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت شام میں لڑائی کے دوران نقل مکانی کرنے والے اور بے گھر ہونے والے لاکھوں شہریوں کی بحالی کا پروگرام بنایا ہے۔ دیگر ملکوں میں پناہ لینے والے شامی باشندوں کو واپس ان کے ملک میں بسایا جائے گا۔ آبادکاری کے پروگرام پر کام کرتے ہوئے روس کی حکومت نے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 17 لاکھ شامی مہاجرین اپنے آبائی علاقوں کو واپس ہوں گے۔ حال ہی میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے صدر پوٹین سے ملاقات کے دوران شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT