Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / شام کے حق میں ویٹو استعمال کرنے پر امریکہ نے روس کی مذمت کی

شام کے حق میں ویٹو استعمال کرنے پر امریکہ نے روس کی مذمت کی

واشنگٹن ۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے حق میں اپنا ویٹو کا حق استعمال کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ روس نے منگل کے روز شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات میں ایک سال کی توسیع کرنے کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناؤئرٹ کا اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ امریکہ اس بات پر انتہائی مایوس ہے کہ روس نے انتہائی بے دردی سے قتل کر دیے جانے والے شامی عوام کی بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دی۔

TOPPOPULARRECENT