Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شام کے خلاف ہندوستان کو 0۔2 کی شکست

شام کے خلاف ہندوستان کو 0۔2 کی شکست

دوحہ۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی انڈر23 فٹ بال ٹیم کو اے ایف سی انڈر23 چمپئن شپ 2018 کوالیفائنگ کے اپنے پہلے ہی میچ میں یہاں جسیم بن حمادا اسٹیڈیم میں خانہ جنگی میں مبتلا شام کے خلاف یک طرفہ انداز میں 0۔2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ہندوستانی کھلاڑی اب اگلے میچ میں 21 جولائی کو گروپ کی پسندیدہ اور گھریلو قطر انڈر 23 ٹیم سے مقابلے کے لئے اتریں گے ۔میچ میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم نے اگرچہ کافی شروعات کی تھی اور ہاف ٹائم تک دونوں ہی ٹیمیں گول بغیر برابری پر تھیں لیکن دوسرے ہاف میں شام نے کمال کا کھیل دکھایا اور64 ویں منٹ میں ربي سرور اور 88 ویں منٹ میں فارس ارنت کے گولوں سے میچ اپنے نام کر لیا۔ہندوستانی ٹیم نے ابتدا میں جسمانی طور پر زیادہ مضبوط حریف کھلاڑیوں کو قابو کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اسٹرائیکر ڈینیل لاھلمپیا کے پاس ایک وقت گول کرنے کا اچھا موقع تھا لیکن سابق اے آئی ایف ایف کیڈٹ اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ۔نکھل پجاری دائیں جانب سے مخالف ڈیفنس کو مصروف رکھنے کا کام کرتے رہے اور ہندوستانی مڈفیلڈرز نے گیند کو ایک دوسرے کے پاس کافی وقت گھمایا۔میچ کے37 ویں منٹ میں جرمنپریت سنگھ نے اچھی کوشش کی لیکن گیند پوسٹ سے ٹکرا گئی۔

TOPPOPULARRECENT