Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / شام کے دو فوجی اڈوں پر جنگجوؤں کا قبضہ

شام کے دو فوجی اڈوں پر جنگجوؤں کا قبضہ

بیروت ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ سے مربوط اور دیگرمسلم جنگجوؤں نے آج شمال مغربی صوبہ ادلیب میں دو کلیدی شامی فوجی اڈوں کو قبضہ میں لے لیا جبکہ حکومتی دستوں کے ساتھ دو روز شدید لڑائی ہوئی جس میں دونوں طرف درجنوں ہلاکتیں ہوئیں، جہدکاروں نے یہ بات کہی۔ دو اڈوں وادی دیف اور حمیدیہ جو دونوں مارات النعمان ٹاؤن کے قریب واقع ہی

بیروت ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ سے مربوط اور دیگرمسلم جنگجوؤں نے آج شمال مغربی صوبہ ادلیب میں دو کلیدی شامی فوجی اڈوں کو قبضہ میں لے لیا جبکہ حکومتی دستوں کے ساتھ دو روز شدید لڑائی ہوئی جس میں دونوں طرف درجنوں ہلاکتیں ہوئیں، جہدکاروں نے یہ بات کہی۔ دو اڈوں وادی دیف اور حمیدیہ جو دونوں مارات النعمان ٹاؤن کے قریب واقع ہیں، اُن کا زوال شامی فوج کیلئے بڑا جھٹکہ ہے ، جس نے زائد از دو سال سے ان کو کسی طرح اپنے قبضہ میں رکھا ہوا تھا ، جس کیلئے اپوزیشن گروپوں کے بار بار حملے ناکام بنائے گئے ۔ نہایت قدامت پسند احرار الشام کے ترجمان حسام ابوبکر نے کہا کہ ان دونوں اڈوں کیلئے لڑائیاں باغی گروہوں کو بدحال کررہی تھیں ۔ احرارالشام شمالی شام کے طاقتور ترین باغی گروہوں میں سے ہے۔ ابوبکر نے کہا کہ اُن کے گروپ نے حمیدیہ اڈے پر قبضہ جمالیا ہے ۔ برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس اور ادلیب میں مقیم جہد کار محمد السید نے کہا کہ القاعدہ سے مربوط نصرہ فرنٹ اور دیگر باغی گروہوں کے ارکان نے آج صبح وادی دیف پر اور دوپہر تک قریبی حمیدیہ اڈے پر بھی قبضہ کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT