شام کے دو مستقروں سے ہزاروں افراد کا تخلیہ

العیس (شام) ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دو حکومت حامی مستقروں سے ہزاروں افراد کا تخلیہ عمل میں آیا اور اس طرح ملک میں گذشتہ سات سال سے جاری لڑائی کا یہاں خاتمہ ہوگیا۔ فوعا اور کفرایا جو صوبہ ادلیب میں واقع ہیں، دو ایسے علاقے تھے جو شام میں پابندیوں کا سامنا کررہے تھے۔ یہ ایک ایسا نادرالمثال واقعہ ہے جہاں یہ دو حکومت حامی مستقر باغی فوجیوں سے گھرے ہوئے تھے۔ باغیوں نے شیعہ اکثریت والے مستقروں کو تین سالوں تک اپنے قبضہ میں رکھا جسے حیات تحریرالشام کہا جاتا ہے جسے شام کے سابقہ القاعدہ ملحقہ جہادی اتحاد کی قیادت حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT