Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / شام کے رقہ شہر پر بمباری 40 شدت پسند ہلاک متعدد زخمی

شام کے رقہ شہر پر بمباری 40 شدت پسند ہلاک متعدد زخمی

رقہ ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام میں امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی راقہ شہر پر بمباری سے40 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔اتحادی طیاروں نے القریشی نامی قصبے پر فضائی حملے کیے جس میں40 شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ داعش نے اپنے علاقائی نیٹ ورک اور سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا ہیکہ اتحادی قوتوں نے2 روز کے اندر حملے کرتے ہوئے 23 شہریوں کو ہلاک اور46 کو زخمی کر دیا ہے۔ دوسری طرف شام میں اتوار کو شروع ہونے والی جزوی جنگ بندی بدستور جاری ہے۔ شامی صوبوں درعا، السویدا اور القنیطرہ میں ہونے والی جنگ بندی کی توثیق روسی اور امریکی صدور نے جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پرکی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT