Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / شام کے شمال میں دو امریکی فضائی اڈوں کا انکشاف

شام کے شمال میں دو امریکی فضائی اڈوں کا انکشاف

بیروت ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک کرد ویب سائٹ کے مطابق امریکہ نے شام کے شمال میں کردوں کے زیرکنٹرول علاقے میں ایک فضائی اڈے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے.. اور اس نے فوجی اور شہری مقاصد کے لیے دوسرے اڈے کی تعمیر شروع کردی ہے۔ باسنیوز ویب سائٹ نے جو عراق کے شہر اربیل سے اپنی خبریں نشر کرتی ہے.. سیریا ڈیموکریٹک فورسز (مسلح کردوں پر مشتمل فورس) کے ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ الحسکہ صوبے کے قصبے الرمیلان میں رن وے بنانے کا زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے جب کہ ترکی کے ساتھ سرحد کے نزدیک کوبانی کے جنوب مشرق میں ایک دوسرا فضائی اڈہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ امریکی حمایت یافتہ اتحاد جس میں مسلح عرب گروپ بھی شامل ہیں کے مذکورہ ذریعے نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ منصوبے میں درجنوں امریکی ماہرین اور ٹکنیشیئن شریک ہیں۔ کرد شامی ذمہ داران نے حال ہی میں بتایا تھا کہ امریکی ہیلی کاپٹر لاجسٹک سپورٹ اور ترسیل کے لیے الرمیلان کا فضائی اڈہ استعمال کررہے ہیں۔ امریکہ نے گزشتہ سال اسپیشل فورسز کے درجنوں اہل کاروں کو شمالی شام بھیجا تھا تاکہ وہ داعش تنظیم کے خلاف اپوزیشن فورسز کی رہنمائی کرسکیں۔ علاوہ ازیں امریکہ نے الحسکہ صوبے میں اپوزیشن کو اسلحہ بھی فراہم کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT