Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / شام کے شہر حلب سے تخلیہ کا تاخیر کے ساتھ آغاز

شام کے شہر حلب سے تخلیہ کا تاخیر کے ساتھ آغاز

حلب ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں کے سابق میں زیرقبضہ شہر حلب سے تخلیہ کا زبردست برفباری کی وجہ سے تاخیر کے ساتھ آغاز ہوگیا۔ شام کی فوج نے جو اس تباہی کا شکار شہر پر پوری طرح قبضہ کرچکی ہے، راستوں پر جمع برف ہٹائی۔ تخلیہ کی کارروائی میں ہزاروں افراد بیک وقت اپوزیشن کے مستحکم گڑھ مشرقی حلب سے باہر نکل آئے۔ ان کی کارروائی تاخیر سے شروع ہوئی تھی۔ تخلیہ کرنے والوں میں سے سینکڑوں افراد بھوکے تھے اور فرار کے منتظر تھے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کی اطلاع کے بموجب 24 گھنٹے کی تاخیر کے بعد 20 بسوں میں مسلح افراد اور ان کے خاندان شہر حلب کے مغربی علاقہ سے منتقل کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT