Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / شام کے شہر حلب میں بیارل بم حملہ ، 20 ہلاک

شام کے شہر حلب میں بیارل بم حملہ ، 20 ہلاک

بیروت۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک بیارل بم حملے سے شام کے شہر حلب میں جو باغیوں کے قبضہ میں ہے ، ایک منی بس اسٹانڈ میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ہیلی کاپٹرس قتل عام کے پابند ہیں۔ انہوں نے منی بس اسٹیشن پر بیارل بم گرایا ہے جس سے 20 شہری ہلاک ہوگئے۔ برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ نے کہا کہ ہلاک ہون

بیروت۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک بیارل بم حملے سے شام کے شہر حلب میں جو باغیوں کے قبضہ میں ہے ، ایک منی بس اسٹانڈ میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ہیلی کاپٹرس قتل عام کے پابند ہیں۔ انہوں نے منی بس اسٹیشن پر بیارل بم گرایا ہے جس سے 20 شہری ہلاک ہوگئے۔ برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی بیشتر نعشیں جھلس کر خاکستر ہوگئی ہیں۔ تنظیم کے کارکنوں نے جو ویڈیو جھلکیاں تقسیم کی ہیں، اور یو ٹیوب پر شائع کی ہیں ، ان میں مکانوں کا ملبہ اور دھاتی پٹیاں ہر طرف بکھری ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ آتش فرو عملہ اور شہریوں نے ہولناک آگ کو بجھانے کیلئے کئی گاڑیاں استعمال کی ہیں، جو کثیف بادل یا دھواں خارج کرتی ہیں۔ کم از کم ایک کار اُلٹی ہوئی نظر آتی ہیں۔ دوسرے ویڈیو میں کئی افراد ایک مہلوک کو اٹھاکر لے جاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔تصویر میں ایک ایمبولینس کار بھی نظر آرہی ہیں۔ حلب حکومت اور باغیوں کے درمیان تقسیم ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT